گوجرخان:گھر کے باہر سے رکشہ پلازہ کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

گوجرخان:گھر کے باہر سے رکشہ پلازہ کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

گوجرخان میں گھر کے باہر کھڑا رکشہ اور پلازہ کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہو گیا

گوجرخان (نمائندہ دنیا) پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ نوید سکنہ وارڈنمبر7نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ اس نے اپنا رکشہ رات کو گھر کے باہر کھڑا کیا جو کسی نے چوری کر لیا۔ جنید اقبال سکنہ آدڑہ کلاں نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ اس نے اپنا موٹرسائیکل سروس روڈ پرپلازہ کے باہر کھڑا کیا اور کام کے سلسلہ میں پلازہ میں گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل موجود نہیں تھا جو چوری کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں