مری میں سیاحوں کا سیلاب، نظاروں سے لطف اندوز

مری میں سیاحوں کا سیلاب، نظاروں سے لطف اندوز

سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ سے سیاحوں، مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا

مری (نمائندہ دنیا) عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ملکہ کوہسار میں سیاحوں کاسیلاب امڈآیا، ملک بھرسے سیاح مری اورگلیات پہنچ گئے اور رم جھم ساون اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سیاح ٹولیوں کی شکل میں مختلف مقامات پر بار بی کیو اور قربانی کے گوشت کے پکوان تیار کرتے اور کھاتے رہے۔ دوسری جانب مری میں پارکنگ کے مسائل سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد میں گاڑیاں شہر میں داخل ہوئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس بھی متحرک رہی لیکن مصروف شاہراہوں پر دونوں طرف گاڑیاں پارک ہونے اور پارکنگ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث ٹریفک پولیس اور سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں