پاکستان یواے ای حلال برآمدات پر جلد معاہدہ ہوگا ،شبلی فراز

پاکستان یواے ای حلال برآمدات پر جلد معاہدہ ہوگا ،شبلی فراز

وفاقی وزیر سے یو اے ای سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات ، سائنس و ٹیکنالوجی پر گفتگو

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا،پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل اور امارات اتھارٹی فار سٹینڈرڈائزیشن اینڈ میٹرولوجی کے درمیان حلال برآمدات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط کئے جائیں گے ،یہ معاہدہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات میں حلال مصنوعات کی برآمد کے عمل کو آسان بنائے گا ، اس طرح پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا، مزید یہ کہ وفاقی وزیر کو آئندہ دبئی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی گئی اور انہیں گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کے چوتھے اجلاس سے خطاب کے لئے مدعو کیا گیا ہے ،وفاقی وزیرنے کہا کہ معاشی مواقع پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سفیر نے کہاکہ مستقبل میں بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں