کیمیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرائینگے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

 کیمیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرائینگے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ستارہ کے 7رکنی وفد کی ملاقات ، انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (وقائع نگار،نامہ نگار) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کار اور بزنس دوست پالیسیز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں،میڈ ان پاکستان برینڈ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ستارہ کیمیکل انڈسٹری کے 7 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا،وفد نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جنہوں نے کیمیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی، مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی چمڑے کی برآمدات 450 ملین سے کم ہو کر 150ملین ڈالرز تک آگئی ہیں،انہوں نے چمڑے کی برآمدات کم ہو نے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ انڈسٹری سے بریفنگ طلب کرلی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یومیہ گانٹھوں کی کم پیداوار پر بھی خدشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں