نایاب سانپ کا معاملہ، شہریوں نے پاک افغان شاہراہ بند کر دی

نایاب سانپ کا معاملہ، شہریوں  نے پاک افغان شاہراہ بند کر دی

سانپ کے معاملے پر لنڈی کوتل سلطان خیل مارکیٹ کے سامنے پاک افغان شاہراہ بند کر دی گئی

خیبر (نمائندہ دنیا) محکمہ جنگلی حیات نے نایاب سانپ لے لیا لیکن وعدے ایفا نہ کئے ،منزل اکبر آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر سے ریڈ ہیڈ انڈین پیتھن سانپ برآمد ہوا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے ان سے سانپ لینے کے بدلے کیش پرائز ، جنگلی حیات میں نوکری کے علاوہ پشاور زو کی تاحیات مفت انٹری کا وعدہ کیا ، اب محکمہ وعدے پورے نہیں کر رہا، پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندرمذاکرات کیلئے بلایا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں