سکل سیکٹرکوبہترکرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ،شفقت محمود

سکل سیکٹرکوبہترکرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ،شفقت محمود

وفاقی وزیرکانیو ٹیک کادورہ،سکل فارآل پروگرام پرپیشرفت سے متعلق بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ’’پرائم منسٹرسکل فار آل پروگرام‘‘ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے ،حکومت ملک کے سکل سیکٹر کو بہترکرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے جس سے نوجوانوں کوروزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے دورے کے موقع پر کہی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور ِنوجوان محمدعثمان ڈاربھی وزیرتعلیم کے ہمراہ تھے ، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئرمین سید جاوید حسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساجد بلوچ نے وفاقی وزیر کو وزیراعظم عمران خان کے سکل فار آل پروگرام پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ شفقت محمود

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں