چینی آٹو ساز کمپنی کی دو ایس یو ویز کا پاکستان میں آ غاز

چینی آٹو ساز کمپنی کی دو ایس یو ویز کا پاکستان میں آ غاز

دونوں ایس یو ویز صارفین کو ڈرائیونگ کے نئے تجربے کے قابل بنائینگی ،سن گوانگ

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار ) چینی آٹو ساز کمپنی گریٹ وال موٹر (جی ڈبلیو ایم) کی بنائی ہوئی دو ایس یو ویز نے پاکستان میں آغاز کر دیا ،گوادر پرو کے مطابق یہ انٹیلیجنٹ کنفیگریشن ، آرام دہ اور پرسکون اندرونی ساخت اور پرکشش ہیں ، یہ خصوصیات صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکتی ہیں، جی ڈبلیو ایم انٹرنیشنل کے ڈپٹی جنرل منیجر سن گوانگ نے کہا کہ دونوں ایس یو ویز صارفین کو ڈرائیونگ کے نئے تجربے سے لطف اندوز کرنے کے قابل بنائیں گی ،سینٹورس مال میں منعقدہ لانچنگ تقریب نے کئی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا، ان میں سے کچھ نے اپنی پسند کی گاڑی کے سامنے تصویر یں بنوائیں ،اگلے پانچ سالوں میں جی ایم ڈبلیو کی کل R&D سرمایہ کاری 100 بلین ڈالر (15.5 بلین ڈالر) تک ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں