روات سے کراچی کمپنی تک جماعت اہلسنت کی میلاد مصطفی ریلی

روات سے کراچی کمپنی تک جماعت اہلسنت کی میلاد مصطفی ریلی

حکومت نعروں کی بجائے ملک میں نظام مصطفی کے نفاد کیلئے عملی اقدامات کرے ،مقررین

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی ریلی نکالی گئی جس کا آغاز روات سے ہو ا،ریلی ایکسپریس وے ، فیض آباد سے ہوتی ہوئی کراچی کمپنی میں اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں جید علما ،مشائخ عظام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، میلاد مصطفی ریلی کی قیادت وفاقی وشمالی علاقہ جات کے امیرپیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کی،اختتامی تقریب میں ڈاکٹر حمزہ مصطفائی ،علامہ برکات احمد چشتی ،علامہ امتیاز حسین شاہ کاظمی ،علامہ اسلم ضیائی ،قاضی ذوق محمود ،سید عبید ریحان شاہ،چیئرمین عادل عزیز قاضی ،چیئرمین چودھری حنیف سمیت دیگر قائدین وعلمائے کرام نے خطاب کیا ،ریلی میں مختلف مقامات پر اورکراچی کمپنی میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت نعروں کی بجائے عملی طور پر ملک میں نظام مصطفی کے نفاد کے لئے اقدامات کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں