اوپن یونیورسٹی :داخلوں میں توسیع

اوپن یونیورسٹی :داخلوں  میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے ملک بھر سے طلبا و طالبات کی درخواستوں پر غور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے ملک بھر سے طلبا و طالبات کی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں 28اکتوبر تک توسیع کی منظوری دیدی۔ ،تعلیمی پروگراموں میں بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)، بی بی اے ، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڑھ،ڈھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں