مرغی اور انڈے کا استعمال پروٹین کا سستا ذریعہ

مرغی اور انڈے کا استعمال پروٹین کا سستا ذریعہ

غذائیت میں کمی جانوروں کے گوشت سے پوری کی جاسکتی ہے ،خلیل ستار

اسلام آباد (خصوصی وقائع نگار )انسانی بدن کی تندرستی ، صحت و توانائی ، خوبصورتی کا انحصار اور جسمانی نشوونما کا دارومدار ہماری خوراک پر ہوتا ہے ، صحیح وقت پر صحیح غذائیت صحت اور ترقی کیلئے ضروری ہے ،گوشت ، انڈا ، دودھ ، مکھن پروٹین حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں ، پروٹین حاصل کرنے کا سب سے سستا اور بہترین ذریعہ مرغی اور انڈے ہیں ،پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے فائونڈر چیئرمین خلیل ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کی اکثر آبادی کم غذائیت اور غذائی قلت کا شکا ر ہے ، پاکستان جیسے کم آمدن ممالک میں غذا اور غذائیت سے متعلق پالیسیوں پر کم توجہ دی جاتی ہے ، غذائیت میں کمی معیاری جانوروں کے گوشت سے پوری کی جاسکتی ہے ، ماہرین کے مطابق پروٹین میں کمی سے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں بھی کمی آتی ہے ، ترقی پذیر ممالک میں غذائیت میں کمی سے لوگ قوت مدافعت کم ہونے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ، نیشنل سائنس کونسل آف پاکستان کے مطابق پروٹین کی کمی سے صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کے با عث ملک کی زرعی اور صنعتی پیداوار پر براہ راست اثرا ت مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں