لاہور گیریژن یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

 لاہور گیریژن یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی  والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی

آل پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں لاہور گیریژن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف پشاور کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل لیول کے ایونٹ کی میزبانی نمل کر رہی تھی۔ جس میں سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کی 14ٹیمیں شرکت کر رہی تھیں ، تمام میچز ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے گئے ، اختتامی تقریب نمل جمنازیم میں ہوئی جسکے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر تھے ،انہوں نے فاتح ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کی اور رنراپ ٹیم کو بھی پرائز دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں