جڑواں شہروں میں پانچ اغوا

جڑواں شہروں میں پانچ اغوا

جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں تین نوعمر لڑکیوں ،شادی شدہ خاتو ن اور لڑکے کو اغوا کرلیا گیا

راولپنڈی،اسلام آباد (خبر نگار)ریس کورس کے علاقے سے عالم زیب کی سترہ سالہ بہن (م) کو مصطفی اور اسکے بہنوئی نے جبکہ مورگاہ سے ناصر علی کی 23سالہ بیوی (ن) کو اغوا کرلیاگیا ، کورال کے علاقے سے عمران کے پندرہ سالہ بیٹے مصطفی کو نامعلوم شخص نے ،منیر کی دختر(م)عمربارہ سال کو مانی نے اور سیکرٹریٹ سے عجائب کی ہمشیرہ(گ)عمر تیرہ سال کو اظہر نے اغوا کرلیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں