حوالات میں بند دو ملزمان نے خود کو زخمی کرلیا

حوالات میں بند دو  ملزمان نے خود کو زخمی کرلیا

اسلام آباد (خبر نگار )تھانہ آئی ایریاکی حوالات میں بند دو ملزمان نے سلاخوں سے سر ٹکرا کر خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس نے اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت دو اور مقدمات درج کرلئے ، آئی ایریاپولیس کو اے ایس آئی غلام عباس نے بتایاکہ ملزم اعزاز اورمحمد علی کوتفتیش کیلئے حوالات بند کیاگیاجس نے اپنا سرلوہے کی سلاخوں کے ساتھ مار کر زخمی کرلیاتاکہ برآمدگی نہ ہوسکے ، پولیس نے اقدام خودکشی کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں