چینی ماہر تعلیم کا کوہسار یونیورسٹی کا دورہ ،وائس چانسلر سے ملاقات
مری(نمائندہ دنیا )تھانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ چائناکے پاکستان کیلئے ایگزیکٹو ہیڈ مسٹر \\\'\\\'میکس ما\\\'\\\' نے کوہسار یونیورسٹی مری کا دورہ کیا اور۔۔۔
وائس چانسلر سے تفصیلی ملاقات کی ،یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر مسٹر میکس ما نے کوہسار یونیورسٹی میں تھانگ ایجوکیشنل گروپ کے بارے پریزنٹیشن دی جبکہ کوہسار یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر سدرہ نے بھی پریزنٹیشن دی،تھانگ ایجوکیشنل گروپ کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی کا ایم او یو جلد سائن ہو گا ۔
اس موقع پر سینو پاک ہائی ٹیک اینڈ انڈسٹریل سٹڈی سینٹر کے قیام پر بھی میٹنگ میں غور کیا گیا ،میکس ما نے کوہسار یونیورسٹی میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا وائس چانسلر نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،میٹنگ میں رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر محسن اقبال اور سینئرفیکلٹی نے بھی شرکت کی۔