سگریٹ انڈسٹری میں موثر انفورسمنٹ کی ضرورت ہے ،مصدق ملک
اسلام آباد(نامہ نگار) سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی کامیابی کا دارومدارموثر انفورسمنٹ پر ہے۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے پانچ سالوں میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جی ایس ٹی کی مد میں 450 ارب سے زائد کا ریونیو جمع کرایا ، ان خیالات کااظہار وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے اسلام آباد میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 75 سال مکمل ہونے پر آکسفورڈ اکنامکس انگلینڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے برٹش امریکن ٹوبیکو کے گلوبل ہیڈ ڈونیٹو ڈیلویکیو اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورمنیجنگ ڈائریکٹر علی اکبرنے بھی خطاب کیا۔