حکومت بجٹ میں تمباکونوشی پر 30فیصد ٹیکس بڑھائے ،پیما
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تمباکونوشی پر عائد ٹیکسوں میں کم از کم 30فیصد اضافہ کیا جائے۔
تمباکو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرنا اس کے استعمال کو کم کرنے میں سب سے زیادہ مددگار قدم ہے ،WHOکے فریم ورک کنونشن آف ٹوبیکو کنٹرول کے آرٹیکل 6کا تقاضا ہے کہ ہم ملک میں تمباکو کی قیمتوں کو بڑھا کر اس کے استعمال میں کمی لائیں، پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ اگر پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے تو تمباکو کی قیمتیں بڑھانے میں کیا امر مانع ہے ، خدشہ ہے کہ اگر تمباکو پر ٹیکس نہ بڑھایا گیا تو 2022-23میں 260,000 سے زیادہ لوگ سگریٹ نوشی شروع کر دیں گے ۔