شانی بٹ ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتار ،مال مسروقہ بر آمد

 شانی بٹ ڈکیت گروہ کے دو  ارکان گرفتار ،مال مسروقہ بر آمد

اسلام آباد (خبر نگار ) سی آئی اے اسلام آباد نے بینکوں کے باہر شہریوں کو لوٹنے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ شانی بٹ ڈکیت گر وہ کے دو ارکان طاہر اسلام اور نزاکت حسین کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے قبضے سے ما ل مسروقہ 60تو لے طلا ئی زیو رات ما لیتی97لا کھ روپے ، نقدی تین لا کھ روپے ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا،ایس ایس پی انویسٹی فرحت عبا س کا ظمی نے گزشتہ روز برآمد شدہ طلا ئی زیو رات اور نقدی ایک تقریب کے دوران ان کے اصل مالکان کے حو الے کر دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں