آزاد کشمیر، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی جرم، پابندی عائد

آزاد کشمیر، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی جرم، پابندی عائد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر میں درآمد یا برآمد ہونے والی سگریٹ مصنوعات پر 200 فیصد ٹیکس لاگو کردیا ۔

 پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کو جرم قرار دیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مضر صحت اشیا کے استعمال کو کم کرنے کی پالیسی سامنے لائی ہے تاکہ عوام کو صحت مند معاشرہ دیا جائے اور سگریٹ کے دھویں سے متاثر ہونے والوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے اس حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات دیئے ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کی منفی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں