کشمیریوں کا مقصد اعلیٰ، بالآخر کامیابی ملے گی، ایم اے ہارون

کشمیریوں کا مقصد اعلیٰ، بالآخر کامیابی ملے گی، ایم اے ہارون

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے رہنما ایم اے ہارون شیخ نے کشمیری عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے ۔۔۔

کہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی جیسے اعلٰی مقصد کی حامل ہے جسے بالآخر کامیابی ملے گی، پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ ہمیں بحیثیت قوم چاہئے کہ اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق استصواب رائے کیلئے منظور ہونے والی قرار دادوں کو موثر بنانے کی سفارتی مہم چلائیں اور کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے پوری دنیامیں لوگوں کو اپنا ہمنوا بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ لازوال ہیں اور انشاء اللہ ضرور رنگ لائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں