جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 15ملزم گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 15ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 15ملزمان گرفتار، ساڑھے 4کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم مالک بھٹی سے 1کلو 260گرام چرس، ملزم عمر سے 1کلو 80گرام، روات پولیس نے حفیظ سے 1کلو 180گرام، صادق آباد پولیس نے نعمان سے 150گرام، ٹیکسلا پولیس نے احتشام سے 200گرام، ملزم علی سے 240گرام، ملزم عدنان سے 220گرام، ملزم عمران سے 200گرام چرس برآمد کر لی، رتہ امرال پولیس نے وقار سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے اللہ دتہ سے 1پستول، ملزم عبداللہ سے 1پستول، مندرہ پولیس نے ابراہیم سے 1پستول، دھمیال پولیس نے وارث سے 1پستول، رحمت اللہ سے 1خنجر اور ملزم ابرار سے 1پستول برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں