وفاقی دارلحکومت میں وارداتیں شہری دو گاڑیوں 12 موٹر سائیکلوں سے محروم

وفاقی   دارلحکومت   میں  وارداتیں  شہری   دو  گاڑیوں   12  موٹر  سائیکلوں   سے  محروم

اسلام آباد ( خبر نگار ) مختلف علاقوں میں سرقہ ، سڑیٹ کرائم وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو دو گاڑیوں، 12موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونوں اوردیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔۔۔

 لٹ جانے والوں میں ڈاکٹر سمیت دو خواتین شامل ہیں، مارگلہ کے علاقے میں بلال، جاوید، کراچی کمپنی میں انور، مدثر، عدنان، شالیمار میں بلال، سنگ جانی میں کاشان ،کورال میں فیصل ،لوہی بھیر میں عبدالرئوف، وسیم، جواد کے موٹرسائیکل جبکہ کراچی کمپنی میں ساغر کی مہران کار، کھنہ میں شہزاد مسیح کی کار چورلے اڑے ، کوہسار میں لیڈی ڈاکٹر قراۃ العین کی جیب سے موبائل فون ، فاطمہ علی سے موبائل فون ، خالد کے زیر تعمیرمکان سے چھ لاکھ روپے کی کیبل، کراچی کمپنی میں وسیم کی جیب سے موبائل فون ، شالیمار میں آصف سے موبائل فون ، سنگ جانی میں یونس کے گھر سے ملازمہ جوریہ اوراسکی بہن نے پندرہ تولے زیور، شمس کالونی میں سعید سے موٹرسائیکل ،کھنہ میں علی سے لیپ ٹاپ اور نقدی، کورال میں خورشید سے موبائل فون ، شفیق کے گھر داخل ہونے والے تین ڈاکوؤں نے نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون ، سہالہ میں شادی کی تقریب کے دوران آغا سعید کی والدہ کے پرس سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فون جبکہ لوہی بھیر میں راجہ یاسر، مشعال، تنظیم وغیرہ نے یاسر کی گاڑی سے سات لاکھ روپے چرا لئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں