حکومت سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہ بڑھائے ،کاشتکار
اسلام آباد (نامہ نگار)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمباکو کے کاشتکاروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی اضافہ تمباکو کے کاشتکاروں کیلئے غربت بڑھانے کا باعث بنے گا۔
ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے ۔ کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں غیر معمولی اضافہ تمباکو کے کاشتکاروں کے معاشی امکانات کو کم کرنے کا باعث بنے گا، کسانوں میں بے روزگاری اور غربت بڑھے گی اور ان کی زندگی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔