پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کا احتجاجی مظاہرہ

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کا احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ پریس کلب راولپنڈی کے باہرکیا گیا جس میں متحدہ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام تنظیموں نے شرکت کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے صدر ڈاکٹر گل احمد نے کہا کہ محکمہ تعلیم الیکشن ایکٹ کی آڑ میں خود ساختہ تشریح کرکے اساتذہ، آفیسرز اور کلیریکل سٹاف کی پروموشن میں رکاوٹ ڈالے ہوئے ہے۔ محکمانہ پروموشن ایک روٹین کا معاملہ ہے جس کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر 31مارچ تک پانچ ہزار سے زائد آفیسرز کی پروموشن کیلئے تاریخ مقرر نہ کی گئی تو ورکنگ پیپر پر کی گئی ساری محنت ضائع ہوجائے گی اور پھر سے نئے ورکنگ پیپر تیار کرنا پڑیں گے، آخر میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں