نکوٹین پاؤچز، ای سگریٹ، آلات پر پابندی کا مطالبہ

نکوٹین پاؤچز، ای سگریٹ، آلات پر پابندی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)صحت عامہ سے منسلک سماجی کارکنوں نے حکومت پر زور دیا کہ نکوٹین پاؤچز، ای سگریٹ اور گرم تمباکو کے آلات پر پابندی عائد کرے۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت قومی صحت مہیش کمار ملانی نے کہا بچے پاکستان کا اثاثہ ہیں،انہیں تمباکو نوشی سے بچانا سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم سپارک کے زیر انتظام تمباکو کے حوالے سروے رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہیش کمار ملانی نے کہا یہ تحقیق بہترین کاوش ہے۔ حکومت بچوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے پرعزم ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تمباکو پاکستانی بچوں کو لاحق سنگین خطرہ ہے ۔ سستی اور آسانی کی وجہ سے روزانہ تقریباً 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔ ہم مزید بچوں کو ان نئی مصنوعات کا عادی ہونے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ ادھر 9 شہروں میں کیے گئے سروے میں یہ سامنے آیا کہ جدید تمباکو مصنوعات تعلیم و تفریح کے مقامات کے ارد گرد فروخت ہو رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں