تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ امید کی ایک کرن ہے ،سپارک
اسلام آباد (نامہ نگار) تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ حکومت اور پاکستان کے عوام کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔
یہ بات سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر اور منتخب نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی گئی۔ تقریب میں تمباکو کی معاشیات، صحت کی لاگت کے بوجھ اور تمباکو کی صنعت کی حکمت عملیوں کا جائزہ لیا گیا۔