راولپنڈی کچہری چوک فلائی اوور منصوبے پر کام شروع

راولپنڈی کچہری چوک فلائی اوور منصوبے پر کام شروع

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی کچہری چوک فلائی اوور منصوبے پر کام شرو ع کر دیا گیا، کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کچہری چوک کے چاروں اطراف کا دورہ کیا اور منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

اس موقع پر آر ڈی اے ، نیسپاک اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے کمشنرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا کچہری چوک منصوبے کا مطالبہ پورا کیا جا رہا ہے ، یہ اہل راولپنڈی کے لئے نہایت اہمیت کاحامل پراجیکٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنا اور عوام کو رش سے بچانا ہے ،اس منصوبے کے مکمل ہونے سے آنے والے سالوں میں عوام کو ٹریفک کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ جہلم اور سروس روڈ کے لئے اضافی لائنز بنائی جائیں گی، اس عوامی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، کچہری چوک راولپنڈی کا مرکزی پوائنٹ ہے ،کچہری چوک سے ٹریفک راولپنڈی شہر میں داخل ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں