ماڈل سکول ایف سکس تھری اپ گریڈ ،جدید سہولتوں کی فراہمی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایف ڈی ای کے زیر انتظام اسلام آباد ماڈل سکول ایف سکس تھری میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا ۔۔۔
یہ سکول سینئر بیوروکریٹ و سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ان کے ساتھیوں نے ذاتی کاوشوں سے اپ گریڈ کیا ہے ، محی الدین وانی جو چیف سیکر ٹری جی بی تعیناتی سے قبل وزارت تعلیم میں اہم پوسٹ پر تعینات تھے ۔اپنے ساتھیوں کی ہمراہ اسلام آباد ماڈل سکول ایف سکس تھری کی اپ گریڈیشن کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا ہے ،سکول میں جدید انسٹی ٹیوشنز کی تمام سہولیات بشمول کلاس رومزکا جدید فرنیچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق آئی ٹی لیب تعمیر کی گئی ہے جس میں جدید کمپیوٹر مہیا کئے جائیں گے ، علاوہ ازیں سکول میں ضرورت مند بچوں کو دن کا کھانا مفت فراہم کیا جائے گا، روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ سکول میں تمام تر سہولیات کی سو فیصد فراہمی اگلے دو دنوں میں مکمل کر لی جائے گی ۔