علمائے کرام عام انتخابات میں ہماری سرپرستی کریں، سعد رضوی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مرکز اسلام گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی پیر سید حسین الدین شاہ سلطانپوری سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سعد حسین رضوی نے کہا کہ علمائے کرام عام انتخابات میں ہماری سرپرستی کریں تا کہ جن مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان بنا ان کی تکمیل کریں، اس موقع پر پیر سید حسین الدین شاہ سلطانپوری نے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سید شہاب الدین شاہ سلطانپوری، صاحبزادہ معین الحق شاہ، مولانا حنیف قریشی، مولانا حسیب الرحمن ہزاروی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام بھی موجود تھے۔