اے این ایف کا ایکشن، 109 کلو منشیات برآمد، 16 ملزم گرفتار

اے این ایف کا ایکشن، 109 کلو منشیات برآمد، 16 ملزم گرفتار

اسلام آباد(اے پی پی)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 109 کلو منشیات برآمد کرکے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 1 کلو، لاہور ایئرپورٹ سے دو مختلف پروازوں پر قطر جانے والے مسافروں سے 663 گرام اور 352 گرام منشیات برآمد کی گئی ، فیصل آباد سے دوحہ جانے والے مسافر سے 592 گرام ہیروئن ، صوابی انٹرچینج کے قریب سے 15 کلو ہیروئن، اورنگی ٹاؤن کراچی میں ملزم سے 1.7 کلو ہیروئن اور 130گرام آئس برآمد ہو ئی ، ایم ٹو موٹر وے لاہور کے قریب سے 84کلو افیون، ٹنڈو ٹھوڑو حیدرآباد میں ملزم سے 2کلو چرس ، جہلم میں دو ملزمان سے 1کلو چرس بر آمد کی گئی ،راولپنڈی میں چکلالہ سکیم تھری سے 1کلو گرام چرس برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکئے گئے ۔جہلم میں دو ملزمان سے 1کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں