حسن ابدال ، چوردکان کا تالا توڑ کر 2لاکھ 70ہزار روپے لے گئے

حسن ابدال ، چوردکان کا تالا توڑ کر  2لاکھ 70ہزار روپے لے گئے

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) حسن ابدال میں نامعلوم چور د کان کا تالا توڑکر 2لاکھ 70ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔

محمد جہانگیر نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو بتایا کہ میں نے نیو سٹی میں بجلی اور موبائل لوڈ کی د کان بنا رکھی ہے، گزشتہ شب نامعلوم چور میری د کان کا تالا توڑ کر 2لاکھ 70ہزار روپے کیش لے گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں