ڈبلیو ایف ایم ای ایکریڈیٹیشن اہم سنگ میل،احسن اقبال

ڈبلیو ایف ایم ای ایکریڈیٹیشن اہم سنگ میل،احسن اقبال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ میڈیکل عظیم شعبہ ہے جس میں ڈاکٹر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کا علاج کرتے ہیں، پاکستان کیلئے ڈبلیو ایف ایم ای ایکریڈیٹیشن کا حصول ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ڈبلیو ایف ایم ای ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر پلاننگ پروفیسر احسن اقبال اور صدر ڈبلیو ایف ایم ای ریکارڈو لیون تھے۔ تقریب میں صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج و دیگر نے بھی شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت ہمیشہ سے پی ایم ڈی سی کو سپورٹ کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی معاونت جاری رکھے گی۔ شعبہ میڈیکل ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہے جس کو کسی بھی سطح پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں