وزیراعلیٰ بلوچستان سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ کی ملاقات، سوشل سکیورٹی بارے بریفنگ

وزیراعلیٰ بلوچستان سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ کی ملاقات، سوشل سکیورٹی بارے بریفنگ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ وزارت اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان نے ملاقات کی اور سوشل سکیورٹی پروگرام سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے بتایا صوبہ کے 19 ہزار ورکرز سوشل سکیورٹی پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں، ان میں 90 فیصد رجسٹریشن مائن ورکرز کی ہوئی، ورکرز کے بچوں کو تعلیمی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ورکرز فنڈز کو سراہا اور ہنر مندی کی تعلیم کے فروغ پر زور دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں