علما کا امن و امان کے قیام میں اہم کردار، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے میں علمائے کرام کا اہم کردار ہے، علمائے کرام معاشرے میں بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سید نذارت علی و علمائے کرام نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ علما ئے کرام مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھا رہے ہیں، امن کمیٹی کے فعال کردار کی بدولت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔