اٹک :بچے کے اغوا کا ملزم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

اٹک :بچے کے اغوا کا ملزم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

اٹک(نمائندہ دنیا )تین سالہ بچے کو اغوا کرنیوالا اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

سعید محمد نے ماڈل پولیس سٹیشن اٹک سٹی کو بتایا کہ میرا تین سالہ بیٹا ابوبکر لا پتا ہو گیا ،پولیس نے سرچ آپریشن شرو ع کیا تو ملزمان بچے کو چھوڑ کر بھاگ گئے ، پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم قدیر احمد فتح جنگ روڈ پر ساتھی کے ساتھ موجود ہے جس پر پولیس ٹیم نے ریڈ کیا تو انہوںنے فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ رکنے پر دیکھا تو ملزم قدیر احمد ہلاک ہو چکا تھا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے میں فرار ہو گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں