ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کو شاں ہیں ، اے سی حضرو

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کو شاں ہیں ، اے سی حضرو

حضرو ( نمائندہ دنیا)اے سی حضرو کامران اشرف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تحصیل حضرو میں ارتھ ڈے پر عمل درآ مد کروایا جائے گا ،صحت مندماحول ہماری بقااورسلامتی کاضامن ہے ۔

 ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کو شاں ہیں،پلاسٹک بیگزکے خاتمہ سے آلودگی میں کمی آئے گی، ماحولیاتی آلودگی ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے ، اسی حوالے سے انتظامیہ نے چوکوں میں بینرز لگا دیئے ہیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا ضرورت اس امرکی ہے کہ پاکستان کے عوام اس اہم مسئلہ کی سنگینی کوسمجھیں اور اسے حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔ پانچ جون سے صوبہ بھر میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے اس ماحول دوست اقدام سے آلودگی میں خاطرخواہ کمی آ ئیگی ، اس سلسلے میں باقاعدہ آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں