وارداتیں جا ری ،بائیک ، 9موبائل فون،70ہزار چھین لئے گئے

  وارداتیں جا ری ،بائیک ، 9موبائل فون،70ہزار چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے 15موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ، زیورات ، موبائل فون چھین لئے گئے ۔

تھانہ نصیر آباد میں عبد الا سلام سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، دو موبائل فونز اور 8ہزار روپے لے گئے ۔ رتہ امرال میں عباس سے دو ڈا کوؤ ں نے 3 موبائل فونز، 27ہزار روپے چھین لئے ، نیو ٹاؤن میں جواد سے 2 موبائل فونز، 20ہزار روپے ، خالد محمود سے 2 موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا گیا ۔ ا یئر پورٹ کے علاقہ میں روبینہ کے گھر سے 70 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چور ی ہو گئے جبکہ وقار احمد کے گھر سے تین نامعلوم خواتین نے 12لاکھ روپے کے طلائی زیوارات چوری کر لئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں