امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہوسکے

 امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہوسکے

راولپنڈی (دنیارپورٹ ) محکمہ ہائر ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے کے باوجود امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے میں ناکام رہا۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر امتحانات میں نقل کے رجحان کو روکنے کے لئے امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ اب تک محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب بھر کے امتحانی مراکز پر 5 فیصد کیمرے بھی نصب نہیں کر ا سکا جبکہ واضح رہے کہ حکام نے نقل کے حوالے سے صرف لاہور کے 105 امتحانی مراکز کو حساس قرار دے رکھا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں