ملی بھگت:سوئمنگ پول اور سپورٹس ہاسٹل کا تعمیراتی کام ٹھپ

ملی بھگت:سوئمنگ پول اور سپورٹس ہاسٹل کا تعمیراتی کام ٹھپ

راولپنڈی(زاہداعوان)پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اورٹھیکیداروں کی ملی بھگت، راولپنڈی میں سوئمنگ پول اور سپورٹس ہاسٹل کا تعمیراتی کام ٹھپ، 100فیصد فنڈز جاری ہونے کے باوجود منصوبے 2 سال سے التوا کا شکار ہیں۔۔۔

 انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ٹھیکیداروں نے بیس کیمپ بنا لئے ۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں 10کروڑ کی لاگت سے 200 کھلاڑیوں کی رہائش کیلئے سپورٹس ہاسٹل اور 10 کروڑ کی لاگت سے جدید سوئمنگ پول بنانے کیلئے فنڈز جاری کیے، منصوبے 30جون 2022ء کو مکمل ہوناتھے لیکن ٹھیکیداروں نے پی ایم یوکی ملی بھگت سے تعمیراتی کام انتہائی سست روی سے کیا۔ ذرائع نے بتایا پی ایم یو افسروں نے کچھ فنڈزمبینہ طور پر واپس خزانے میں جمع کرا دیئے تاکہ مٹیریل مہنگا ہونے ، تخمینے اور منصوبے پر نظرثانی کے نام پر دوبارہ کمیشن وصول کرسکیں۔ منصوبے جون 2024ء میں بھی مکمل نہیں ہو سکیں گے ۔ عوامی شکایات پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے دورے کئے مگر کام کی رفتار بہتر نہ ہوسکی۔ \'دنیا\' نے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمدعمران کا موقف معلوم کرنے کیلئے کئی بار رابطہ کیا لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی اور ایس ایم ایس کیا تو موبائل فون بند کردیا۔ ڈی ایس او شمس توحیدعباسی نے بتایا فنڈز واپس ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کام رکا رہا، سوئمنگ پول منصوبے میں چھت شامل کی گئی اس وجہ سے بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں