دلہن کی ماں سمیت شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں کےزیورات، نقدی لوٹ لی گئی

دلہن کی ماں سمیت شہریوں سے گن پوائنٹ پر لاکھوں کےزیورات، نقدی لوٹ لی گئی

راولپنڈی(خبرنگار)دلہن کی ماں، ریسکیو اہلکار اور شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، لاکھوں کے زیورات لوٹ لیے گئے، مختلف وارداتوں میں شہریوں کو 16 موٹر سائیکل، لاکھوں روپے، موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا۔

موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر ریسکیو 1122 کے اہلکار عثمان، احسن، عبدالرحمن اور توصیف سے موبائل فونز، جبران سے 30000 روپے اور موبائل فون، توفیق خان سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے، فرح دیبہ سے بیٹی کی شادی میں جاتے وقت 3 لاکھ روپے کی دو طلائی انگوٹھیاں اور مالا، طیب سے بٹوا چھین لیا۔ قاضی عامر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ مبشر کا سیلزمین نعیم 4 لاکھ روپے لے کر بھاگ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں