تاجروں کو عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کرنا ہونگے:کمشنر راولپنڈی

تاجروں کو عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کرنا ہونگے:کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے کہا تاجر طبقے کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

راولپنڈی کی ماسٹر پلاننگ کے دوران تاجروں کی تجاویز کو بطور خاص مدنظر رکھا جائے۔ انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا ماسٹر پلاننگ میں غلہ منڈی، سبزی و فروٹ منڈی، بس سٹینڈ، ٹرک سٹینڈ اور ہول سیل مارکیٹ کو شہر سے باہر شفٹ کیا جائے گا۔ تاجروں کی طرف سے کمرشل نقشہ جات کی اپروول میں تاخیر کی نشاندہی پر کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کو آج شام تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں