ایپکا فیڈرل کا اجلاس ، تنخواہ ، پنشن میں 50فیصد اضا فہ کا مطالبہ

  ایپکا فیڈرل کا اجلاس ، تنخواہ ، پنشن میں 50فیصد اضا فہ کا مطالبہ

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ ) ایپکا فیڈرل کے چیئر مین سید گلفراز حسین کاظمی نے وفاقی ملازمین کو در پیش مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری خزانہ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھجوا دیا۔

 مطالبہ کیا گیا کہ یو ڈی سی اور اسسٹنٹس کی اپگریڈیشن صوبائی طرز پر کی جا ئے ، یکم جنوری 2023 کو گریڈ 1 تا 16 کی ون ٹائم ڈسپنسیشن/ اپگریڈیشن کی تمام مراعات ادا کی جا ئیں ، وفاقی آفیسرزکو بلاتفریق ایگزیکٹو الاونس دیا جا ئے ، تمام وفاقی ملازمین کو موجودہ مہنگائی کے پیش نظر یوٹیلیٹی الاونس دیا جا ئے ، وفاقی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ کیا جا ئے ، وفاقی ملازمین کو ایجوکیشنل انکریمنٹس دی جا ئیں ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشنز اور تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کیا جا ئے رینٹل سیلنگ میں سو فیصد اضا فہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضا فہ کیا جا ئے ، کلاس فور کے ملازمین کو بنیادی پے سکیل پانچ دیا جا ئے ۔ا یپکا فیڈرل کا اجلاس زیر صدارت ملک طارق محمود سیالوی منعقد ہوا جس میں دس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں