پتریاٹہ کیبل کار10ماہ،ایوبیہ چیئر لفٹ4سال سے بند ،سیاح مایوس

 پتریاٹہ کیبل کار10ماہ،ایوبیہ چیئر لفٹ4سال سے بند ،سیاح مایوس

مری(نمائندہ دنیا) باربار اعلانات کے باوجود نیومری پتریاٹہ کیبل کارگزشتہ 10ماہ سے بند جبکہ ایوبیہ چیئر لفٹ 4سال سے بند ہے ،ملک اور بیرون ممالک سے پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کی سیرکیلئے آنے والے سیاحوں کو سخت مایوسی کا سامنا ہے ، ٹی ڈی سی پی انتظامیہ کی جانب سے عیدالفطرتک کیبل کارکوچلانے کے اعلان پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔۔۔

 سا لوں سے مری آنیوالے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات اور ایوبیہ کا رخ بھی کرتی تھی مگر ایوبیہ کے مقام پر نصب تاریخی چیئر لفٹ کی مسلسل چار سال سے بندش نے اس علاقے کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیاحوں کا رخ اب آہستہ آہستہ دوسرے علاقوں کی طرف ہورہاہے ،ایوبیہ چیئر لفٹ کو چار سال قبل جی ڈی اے نے خطرناک قرار دے کر بند کر دیا تھا جو تاحال دوبارہ آپریشنل نہ ہو سکی ،سیاحوں اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ایوبیہ چیئر لفٹ کی بحالی کا کام فی الفور مکمل کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں