چار فارمیسیز کے لائسنس معطل، 6کو پراسیکیوشن نوٹس جاری

  چار فارمیسیز کے لائسنس معطل، 6کو پراسیکیوشن نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی)کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے چار فارمیسیوں کے لائسنس معطل اور 6 کو پراسیکیوشن نوٹس جاری کر دیئے ۔

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 56 واں اجلاس سید معظم علی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن کی صدارت میں ہوا جس میں سردار شبیر احمد سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کے 26 مختلف کیسز کو بورڈ کے سامنے پیش کیا۔بورڈ نے 4 مختلف فارمیسیوں کے لائسنس 2 ہفتوں کے لیے معطل کرنے کی منظوری دی ۔اجلاس میں ڈرگ انسپکٹرز کو معطلی کی مدت کے دوران احاطے کو سیل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔غیر رجسٹرڈ ادویات کی بازیابی پر بورڈ نے پراسیکیوشن کی منظوری دی اور ڈرگ کنٹرول سیکشن کو جلد از جلد ڈرگ کورٹ میں کیس جمع کرانے کی ہدایت کی۔ بورڈ نے 5 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے فیصلے کی توثیق بھی کی۔ ہدایت کی گئی ڈسٹری بیوٹرز اپنی گاڑیوں میں عارضی ریکارڈنگ ڈیوائسز لگائیں گے ۔بورڈ نے فارمیسیوں کی نگرانی کو بڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں