پولیو مہم میں ہدف کا حصول یقینی بنایا جا ئے ، ڈی سی اسلام آ باد

پولیو مہم میں ہدف کا حصول یقینی بنایا جا ئے ، ڈی سی اسلام آ باد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے پہلے دن کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔

ریویو کمیٹی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت، پولیو کی ٹیمیں و دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس کو پہلے روز کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کا ہدف ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہے ۔ ٹارگٹ کا حصول اولین ترجیح ہے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اور کہا پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر صورت پلائیں تاکہ ملک سے پولیوکے موذی مرض سے چھٹکارا پایا جاسکے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں