عکسی مفتی کے گھر پر قبضہ، ممتاز مفتی کی ہزاروں نایاب کتب چوری

 عکسی مفتی کے گھر پر قبضہ، ممتاز مفتی کی ہزاروں نایاب کتب چوری

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر) ملک کے نامور افسانہ نگار ممتاز مفتی کے صاحبزادے کی ذاتی لائبریری سے ہزاروں نادر و نایاب کتب غائب، مسلح افراد سملی بیرا مل گاؤں ایکسپریس وے پر ۔۔۔

واقع گھر میں گھس کر ممتاز مفتی کی لائبریری سے تمام کتب، آرکا ئیوز ، مسودے ، الیکٹرانکس کا سامان لے اڑ ے ، عکسی مفتی کی تھانے میں درخواست کے باوجودریکوری نہ ہو پائی، گھر پر بھی قبضہ کر لیا۔ ممتاز مفتی کے بیٹے عکسی مفتی نے اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) عبد الوہاب خان کے نام لکھی گئی درخواست میں بتایا کہ چو بیس اپریل کو ذرید ولد محمد حفیظ پانچ مسلح افراد کے ہمراہ ڈبل کیبن میں آیا اور گھر کے تالے توڑ کر گھر کی لائبریری سے ممتاز مفتی کی نادر کتابوں سمیت دیگر سامان لے گیا ، بعد ازاں مسلح افراد نے گھر پر بھی قبضہ کر لیا۔ دنیا سے بات کرتے ہوئے عکسی مفتی نے بتایا کہ یہ پراپرٹی سولہ سال سے میری ملکیت ہے ، یہ صرف پراپرٹی نہیں بلکہ ثقافتی ورثہ ہے اسے فی الفور ریکور کرایا جا ئے اور مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں