روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنا ئی جا رہی ، ڈی سی راولپنڈی

  روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنا ئی جا رہی ، ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاہے کہ نان اور روٹی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنا ئی جا رہی ہے اس سلسلہ میں تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں۔

 مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے عناصر کو بھاری جرمانے کے ساتھ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ،آٹے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات عوام تک ہر صورت پہنچائیں گے ۔گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں 335 تندور شاپس کی چیکنگ کی گئی ،67 تندور شاپس کو خلا ف ورزی پر 2 لاکھ 23 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر 15 تندور شاپس کو سیل کردیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں