ایف آ ئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ کی جا ئے ،ایس ایس پی آپریشنز

 ایف آ ئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ کی جا ئے ،ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آ باد ( دنیا نیوز ) اسلام آباد پولیس نے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات مزید تیز کر دیئے ، گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے تھانہ شالیمار کے سیکٹر ایف ٹین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں اور تاجروں کے درجنوں مسائل حل کرنے کیلئے موقع پر احکا مات جاری کئے ۔

 انہوںنے پولیس افسروں کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا ئے اور ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے ، انہوں نے کہا معاشرے سے جرائم کاخاتمہ عوام کے تعاون بغیر ممکن نہیں ،عوام کی خدمت ہی اصل پولیسنگ ہے ۔ شہریوں اور تاجروں نے کہا کہ اسلام آباد سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں ایس ایس آپریشنز کا کردار قابل تحسین ہے  ۔ایس ایس پی نے کہا نشہ اب نہیں مہم کے تحت شہری بھر پور تعاون کریں ۔ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جا ئیگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں