بلیو ایریا پارکنگ پلازہ جون تک مکمل چاہئے، چیف کمشنر

  بلیو ایریا پارکنگ پلازہ جون تک مکمل چاہئے، چیف کمشنر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد چودھری محمد علی رندھاوا نے بدھ کی صبح سویرے بلیو ایریا پارکنگ پلازے سمیت دیگر منصوبوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔بر یفنگ میں بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ دو بیسمنٹ، گراؤنڈ اور 5 فلورز پر مشتمل ہوگا جس میں بیک وقت 1200 گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں ،پارکنگ پلازے کے فرسٹ فلور پر 18دکانیں، روف ٹاپ پر ایک ریسٹورنٹ اور ایک کیفے ٹیریا بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی تعمیر کو جون کے پہلے ہفتے تک ہر صورت مکمل کیا جائے ،مزید تاخیر کسی صورت برداشت کی جا ئیگی نہ مہلت دی جا ئیگی ، انہوں نے جناح ایونیو بلیو ایریا F-9/G-9 کشادگی منصوبے کا بھی دورہ کیا ۔ چود ھری محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ماڈل جیل کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ اسے 100 یوم میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں