کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرینگے، ڈریپ

  کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مسائل حل کرینگے، ڈریپ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مینو فیکچرنگ، ڈسٹری بیوشن، ہول سیل اور کیمسٹ کی سپلائی چین کو مضبوط شفاف اور سہل بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرادی۔

ڈریپ کے چیف ایگز یکٹو آفیسر عاصم رؤف سے چیف آرگنائزر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن زاہد بختاوری کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی اور فارما ٹریڈ و انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آ گاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں