رتہ امرال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے لڑکی قتل

رتہ امرال میں نامعلوم شخص  کی فائرنگ سے لڑکی قتل

راولپنڈی (خبرنگار) فائرنگ میں لڑکی قتل،شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی کو زخمی کر دیا۔

 تھانہ رتہ امرال پولیس کو رمضان نے بتایا کہ ہمشیرہ(ص)بی بی عمر17سال کو نا معلو م شخص نے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔،چونتر ہ پولیس کو نیئر نے بتایا کہ بیوی اور بھائی حسن بیٹی کے گھر گئے وہاں جا کر دیکھا کے میری بیٹی کوسسرالیوں نے کمرے میں بند کیا ہوا ہے، خاوند نے غصہ میں آکر چھری ماری جو اس کے بائیں بازو پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ، میری بیوی بیٹی کو گھر لے آئی اور بچہ انھوں نے زبردستی چھین لیا، پولیس نے مقد مہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں